ا چھے دن کی تلاش اب ختم!

وزیر ریلوے کا بڑا اعلان، ایک لاکھ تیس ہزار عہدوں پر تقرری ہوگی

نئی دہلی:  مرکز میں جب سے بی جے پی کی حکومت آئی ہے، تب سے لوگوں کو اچھے دنوں کی تلاش ہے۔ حالانکہ عوام کو اس کے بدلے میں مہنگائی کا تحفہ حکومت کی ملتا رہا ہے۔ عوام کو کبھی پٹرول اور ڈیزل اور پھر گھریلو گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی شکل میں تو کبھی ماب لنچنگ یعنی ہجومی تشدد اور پھر کہیں کہیں فرقہ وارانہ فسادات کی شکل میںاچھے دنوں کا تحفہ ملتارہا ہے۔ لیکن اب عوام کو اچھے دنوں کی تلاش نہیں کرنی پڑے گی، وہ اس لیے کہ وزارت ریلوے نے محکمہ ریل میں ایک لاکھ تیس ہزار عہدوں پر تقرری کرنے جارہی ہے۔ وزیر ریل پیوش گوئل نے خود اس بات کی جانکاری دی ہے۔ آئینے جانتے ہیں کہ اس عہدوں میں تقرری کے بارے میں۔بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایک پروگرام کے دوران پیوش گوئل نے کہا کہ ریلوے میں جلد ہی ایک لاکھ تیس ہزار سیٹوں پر تقرری کی جائیں گی، جن کے لیے کمپیوٹر بیسٹ ٹیسٹ ہوگا اور یہ بھرتی بغیر کسی انٹرویو کے ہوگی۔ ساتھ ہی انہوں نے آر پی ایف بھرتی میں کچھ اصولوں کے بدلائو کی جانکاری دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *