آسام میں این آر سی کا حتمی مسودہ جاری،چالیس لاکھ شہریوں کے نام خارج

نیشنل رجسٹرار جنرل شیلیش نے کہا: “یہ این آر سی کے فائنل مسودے کی اشاعت کے بطور ایک سنگ میل طے کرنا ہم سب کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے

گوہاٹی: آسام میں 2.89 کروڑ شہریوں کے ناموں پر مشتمل قومی شہری رجسٹر (این آر سي) کا حتمی مسودہ آج جاری کردیا گیا ، جس میں 40 لاکھ لوگوں کے نام شامل نہیں کئے گئے ہیں۔ حتمی مسودے میں کل 3،29،91،384 درخواست دہندگان میں سے 2،89،84،677 کے نام شامل کئے گئے ہیں لیکن 40،07،707 درخواست دہندگان کے نام چھانٹ دیئے گئے ہيں۔ حتمی مسودے کے اجراء کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل رجسٹرار جنرل شیلیش نے کہا کہ “یہ این آر سی کے فائنل مسودے کی اشاعت کے بطور ایک سنگ میل طے کرنا ہم سب کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے”۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ صرف فائنل مسودہ ہے اور اس کے بعد تمام دعووں اور اعتراضات کے ازالےکے بعد مجموعی مکمل این آر سی کی اشاعت کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest