آروشی قتل کیس: سی بی آئی کی اپیل پر تلوار میاں بیوی کو نوٹس

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے نوئیڈا کے سرخیوں میں چھائے رہنے الے آروشی- ہیمراج ڈبل مرڈر کے ملزم تلوار میاں بیوی کو بری کئے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی درخواست ک سماعت کے لئے آج منظور کر لیا۔ جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی دو رکنی بینچ نے سی بی آئی کی خصوصی اپیل (ایس ایل) کر سماعت کے لئے قبول کر لی، ساتھ ہی اس معاملے کے اہم ملزم اور مقتولہ کے والدین راجیش اور نپور تلوار کو نوٹس بھی جاری کئے۔ سی بی آئی نے الہ آباد ہائی کورٹ کے 12 اکتوبر 2017 کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں اس نے ثبوتوں کی عدم موجودگی میں تلوار میاں بیوی کو بری کر دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ تلوار میاں بیوی کو صرف حالات کے ثبوتوں کی بنیاد پر مجرم نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ واضح رہے کہ 14 سالہ آروشی تلوار کو 15-16 مئی کی درمیانی شب گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ ایک دن بعد ہیمراج کی لاش تلوار خاندان کی چھت سے برآمد کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram