’’اونم‘‘ کے موقع پر وزیراعظم مودی اور کانگریس صدر راہل نےکیرالہ کے عوام کو مبارکباد دی

نئی دہلی: کیرالہ میں فساد زدگان کی جو حالت ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ لوگ کسمپرسی کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں۔ پوری ریاست میں نفسانفسی کا عالم ہے۔ یعنی لوگ اوپر سے لے کر نیچے تک غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔اسی دوران وہاں اونم کا تہوار بھی سامنے آیا تو اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے ’’اونم‘‘ کے موقع پر وہاں کے فسادزدگان کو وزیراعظم اور کانگریس صدر نے مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے سنیچر کو ‘اونم کے موقع پر کیرالہ کے عوام کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ تہوار لوگوں کو سیلاب کے آفت کا مضبوطی سے مقابلہ کرنے کی طاقت دے گا۔ مسٹر نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ “میری خواہش ہے کہ یہ ا ونم پچھلے کچھ دنوں سے سیلاب کے آفت سے برسرپیکار کیرالہ کے لوگوں کو اس سے مقابلہ کرنے کی طاقت فراہم کرے۔ پورا ملک کیرالہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی بازآبادکاری اور خوشحالی چاہتے ہیں”۔ مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ “کیرل کے لوگوں کے لئے یہ مشکل کی گھڑی ہے۔ سیلاب سے متعلق واقعات میں اپنے اہل خانہ کو کھو دینے کی وجہ پوری ریاست کے ریلیف کیمپوں اور گھروں میں لوگ صدمے میں ہیں۔ آئیے اس اونم کے موقع پر ہم باہمی اختلافات کو بھلا کر متحد ہوکر کیرالہ کے لوگوں کی مدد کرنے اور ان کی باز آبادری کے ٹاسک پر توجہ مرکوز کرنے کا عزم کریں”۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest