اعظم خان کا جیا پردا پر جوابی حملہ : ناچنے گانے والوں کے منہ نہیں لگوں گا

مرادآباد : سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان نے اداکارہ جیا پردا کے ذریعہ خلجی سے ان کا موازنہ کئے جانے پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ناچنے گانے والوں کے منہ نہیں لگیں گے ، ورنہ سیاست نہیں کر پائیں گے ۔ اعظم خان ہفتہ کو مرادآباد کے بلاری اسمبلی حلقہ میں سابق ممبر اسمبلی حاجی عرفان کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک مشاعرہ میں شرکت کرنے کیلئے آئے تھے ۔

جیا پردا کے بیان پر طنز کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ سنا ہے کہ خلجی ایک برا انسان تھا اور خلجی کے آنے سے پہلے ہی پدماوتی کو دنیا چھوڑنی پڑی تھی۔ علاوہ ازیں تاج محل کو لے کر بھی اعظم خان نے اترپردیش کی یوگی حکومت پر ایک مرتبہ پھر حملہ بولا ۔ انہوں نے کہا کہ شیواجی کے مندر کو توڑ کر بنائے گئے تاج محل کو گرا دینا چاہئے اور اگر ریاست کے سربراہ تاج محل گرائیں گے تو وہ بھی پھاوڑہ لے کر چلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تاج محل ایک مندر ہے اور رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest