آبشار حادثہ: وزیر داخلہ کی ہر ممکن مد د کی یقین دہانی

نئی دہلی:آبشار حادثے پروزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہر ممکن مد دکی یقین دہانی کرائی۔وزیر داخلہ نے وزیر اعلی سے راحت اور بچاو مہم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئےانہیں مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر داخلہ نے اس ضمن میں اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’’ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے ضلع شیو پوری کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ راحت اوربچاؤ کا کام جاری ہے۔ سبھی پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کےلے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔میں نے وزیر اعلی کو مرکز کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے‘‘۔واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے ضلع شیو پوری کے سبھاش پور تھانہ کے سلطان گڑھ میں واقع آبشار میں اچانک پانی کے بڑھ جانے سے 12 لوگ پانی کی تیز دھار میں بہہ گئے تھے۔ راحت اور بچاؤ مہم کا آغاز کر وہاںچٹان پر پھنسے 45 لوگوں کو بچا لیا گیا تھا۔پانی میں بہے لوگوں کو ڈھونڈھنے کا کام جنگی پیمانے پرجاری ہے ۔ خیال رہےکہ حادثے کے وقت آبشار کے پاس تقریبا 400 لوگ موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest